اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حسام الحداد روز جمعہ، یوم القدس کے موقع پر قبلہ اول کے غاصبین کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔اطلاعات کے مطابق آل خلیفہ کے کرائے کے گماشتوں نے یوم القدس میں شریک بحرینیوں کو منتشر کرنے کے لئے زہریلی گیسوں کا استعمال کیا اور گولی چلائی جس کے نیجے میں 16 سالہ بحرینی بچے حسام الحداد کو گولی لگی اور خلیفی گماشتوں نے شدید زخمی حالت میں انہیں بظاہر اسپتال منتقل کیا لیکن ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور تھوڑی دیر بعد اہل خانہ کو بتایا گیا کہ وہ شہید ہوچکے ہیں۔جمعیت وفاق الوطنی الاسلامی نے بھی اعلان کیا کہ خلیفی گماشتوں نے الحداد کو زخمی حالت میں اغوا کیا اور تھوڑی دیر بعد ان کی شہادت کی خبر دی۔یاد رہے کہ آل خلیفہ کے کرائے کے بیرونی گماشتوں نے یہودی ریاست کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یوم القدس کے جلوس کے شرکاء کو شارٹ گنوں سے نشانہ بنایا اور ان پر رہریلی گیسوں کے گولے پھینکے۔ایک اطلاع کے مطابق آل خلیفہ کے گماشتوں نے زخمی حسام الحداد کو اغوا کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کیا۔ شہید حسام الحداد کا تعلق المحرق کے علاقے سے تھا جن کی شہادت کی وجہ سے پورے بحرین میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور نوجوانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگا کر آل خلیفہ سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ایک رپورٹ کےمطابق خلیفی گماشتوں نے ان کا تعاقب کرکے گرفتار کیا اور اغوا کرکے تشدد کے ذریعے اور پھر گولی مار کر شہید کردیا ہے۔ یوم القدس کے موقع پر خلیفیوں کی زہریلی گیسوں کے جواب نے دیسی ساختہ پٹرول بموں سے اپنا دفاع کیا۔رپورٹ کے مطابق الحداد کو ایسے حال میں گرفتار کیا گیا کہ ان کے ہاتھ میں فلسطین کا پرچم تھا۔بحرین: شہید قدس کا جلوس جنازہہزاروں بحرینیوں نے شہید قدس حسام الحداد کے جلوس جنازے میں شرکت کرکے بحرین پر مسلط اسرائیل نواز استبداد و آمریت کی مذمت کی۔اطلاعات کے مطابق شہید قدس کے جنازے میں ہزاروں بحرینی عوام نے شرکت کی جن کو ممنوعہ ہتھیاروں اور تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا تھا۔ شہید کو البسیتین نامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔جنازے کے شرکاء میں آمر حمد بن عیسی اور ان کے خاندان کی سرنگونی پر مبنی نعرے لگائے جبکہ جنازے میں بڑی تعداد میں علماء اور زعماء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے المحرق کے علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کو جلوس جنازہ میں شرکت کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔14 فروری انقلابی اتحاد نے آل خلیفہ کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہروں کی دعوت دی ہے جبکہ جمعیۃالوفاق الوطنی الاسلامی نے تین روز عام سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید کے موقع پر جش و سرور سے پرہیز کریں۔
.........../110















