14 جولائی 2026 - 00:49
سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ سازباز کے لئے تیار ہے، صہیونی اخبار

اسرائیلی اخبار 'اسرائیل ہیوم' کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے امریکہ کو بتایا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ معاہدے کے لئے تیار ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے کل پیر کو خبر دی کہ سعودی عرب کے ذمہ داران نے اسرائیلی ریاست کے ساتھ مفاہمت کے بارے میں واشنگٹن کو پیغامات بھیجے ہیں۔

اس اخبار کے مطابق، سعودی حکام نے امریکیوں کو بتایا ہے کہ وہ نام نہاد "ابراہیم معاہدے" کی مفاہمتی معاہدوں میں شمولیت کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، سعودیوں نے اس معاملے کو قبول کرنے کے لئے دو شرائط رکھی ہیں، جن میں سب سے اہم بنیامین نیتن یاہو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹانا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے "مغربی کنارے میں انتہاپسند اسرائیلی وزیر خزانہ کے اقدامات کے خاتمے" کو اپنی دوسری شرط کے طور پر پیش کیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ریاض ابراہیم معاہدے میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

سعودی ولی عہد نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ امر مقبوضہ اراضی میں دو ریاستی حل کے لئے کسی عمل کے وجود پر منحصر ہے۔

دریں اثناء ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ صہیونی ریاست کسی بھی طرح آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے اتفاق نہیں کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha