14 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد اور تیونس کے صدر محمد المنصف المرزوقی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر مکہ مکرمہ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق دونوں ملکوں کے سربراہوں نے اس ملاقات میں مسلمانوں اور اسلامی مقدسات کی حفاظت اور دفاع میں عالم اسلام کے اتحاد اور شام کے مسئلے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ جنوری دو ہزار گيارہ میں تیونس کے عوام کے انقلاب کی کامیابی کے بعد دونوں ملکوں کی اعلی ترین سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے۔دریں اثنا تیونس کے صدر محمد المنصف المرزوقی نے تیونس کے مفرور ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی کو تیونس کے حوالے نہ کرنے کی بنا پر سعودی عرب پر شدید تنقید کی۔ تیونس کے صدر نے سعودی میڈیا سے گفتگو میں سعودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سعودی حکام سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ زین العابدین بن علی کو تیونس کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اس شخص کی میزبانی کر رہا ہے کہ جس نے اسلام پر ظلم کیا، قرآن کریم کی توہین کی اور لوگوں کا مال لوٹا۔

.......

/169