14 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے صدر نےکہا ہے کہ اس ملک میں دھماکہ کرنیوالوں کے ہاں رمضان المبارک کی کوئی حیثیت ہی نہیں –

ابنا: افغان صدر حامد کرزی نے افغانستان میں کل ہونیوالے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں دھماکہ کرنیوالوں کے ہاں رمضان المبارک کی کوئی حیثیت ہی نہیں – افغان صدر او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے اس وقت سعودی عرب میں ہیں –افغانستان میں کل ہونیوالے دو دھماکوں میں کم از کم 46 افراد جاں بحق ہوگئے –پولیس کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے ایک بازار میں ہوا جسکے نتیجے میں 10 افراد مارے گئے جبکہ جنوب مغربی صوبہ ،نیمروز میں ہونیوالے ایک اور دھماکے میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے -

.......

/169