14 اگست 2012 - 19:30

سعودی عرب کے سیاسی رہنما اور بزرگ عالم دین آیۃ اللہ شیخ النمر کے بھائي محمد باقر النمر نے کہا ہےکہ سعودی عرب میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ابنا: محمد باقرالنمر نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں اس بات کی ضرورت ہے کہ بحران کے حل کے لئے بنیادی اصلاحات کا آغاز کیا جا‏ئے۔ محمد باقر النمر نے کہا ہے سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی صورتحال سعودی عرب میں موجود سیاسی بحران کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بھائي بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ النمر کو گرفتار کرکے سعودی حکومت نے بڑی غلطی کی ہے۔

یاد رہے سعودی کارندوں نے کچھ ہفتوں قبل شیخ نمر باقر النمر کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کےبعد انہیں زخمی کردیا تھا اور زخمی حالت میں ہی گرفتار کرلیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب میں عوامی تحرک میں تیزی آگئي اور لوگ اب مشرقی علاقوں میں آئے دن مظاہرے ہورہے ہیں۔ سعودی عرب کےعوام کا کہنا ہےکہ حکمران شاہی خاندان کے ہاتھوں بیت المال کی  لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔

.......

/169