ابنا: مصر کے وزیر داخلہ احمد جمال الدین نے صحرائے سینا میں مصری فوجیوں پر حملے میں ملوث عناصر کے قتل اور گرفتار ہونے کی خبر دی ہے۔
جمال الدین نے کہا ہے کہ سینا کی سرحد پر مصر کی فوج اور پولیس نے مصر کے سولہ فوجیوں کے قتل میں ملوث دو گروہوں کے اراکین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جمال الدین نے مزید کہاکہ پہلے گروہ کے پاس اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں ، دو سو چھبیس گولیاں ، دو ٹینک شکن میزائیل اور متعدد میزائل لانچر موجود تھے ۔ دوسرے گروہ کے افراد کو نجع شبانہ کے علاقے میں مصر کی مشرقی سرحدوں کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور انھوں نے آر پی جی کے ساتھ سیکورٹی فورسز کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے پانچ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
.......
/169