12 اگست 2012 - 19:30

تل ابيب ميں ہزاروں کي تعداد ميں اسرائيليوں نے صہيوني حکام کي جنگ پسندانہ پاليسيوں اور ايران کے خلاف ہر قسم کي مہم جوئي پر احتجاج کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کيا ہے.

ابنا: ہزاروں اسرائيليوں نے صہيوني ریاست کے وزير جنگ يہودا باراک کي رہائشگاہ کے باہر اجتماع کرکے ايران کي ايٹمي تنصيبات پر اسرائيل کے ہر طرح کے ممکنہ حملے کي مذمت کرتے ہوئے اس کي سخت الفاظ ميں مخالفت کا اعلان کيا -  اسرائيلي مظاہرين نے صہيوني حکام کو جنگ پسندانہ رويہ اپنانے کا مورد الزام ٹھہرايا اور اعلان کيا کہ اس طرح کے اقدام کا نتيجہ بہت ہي خطرناک ہوگا  -  اسرائيلي مظاہرين ايسے پلي کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صہيوني ریاست کے وزير جنگ يہودا باراک اور وزيراعظم بنيامين نتنياہو کے استعفے کے مطالبات کے نعرے درج تھے -تل ابيب ميں يہ مظاہرے ايک ايسے وقت ہوئے ہيں جب اسرائيلي وزير اعظم نتنياہو نے کابينہ کي ہفتہ وار ميٹنگ ميں ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کو خطرناک ظاہر کرتے ہوئے دعوي کيا تھا کہ ايران ايٹمي ہتھيار بنانے کي کوشش کررہا ہے اور اس کو ايسا کرنے کي اجازت نہيں دي جاني چاہئے -  يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکا کي خفيہ ايجنسيوں اور آئي اے اي اے نے اپني بار بار کي رپورٹوں ميں صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ ايران کے ايٹمي پروگرام ميں کسي طرح کا انحراف نہيں  پايا گيا ہے -

.......

/169