11 اگست 2012 - 19:30

مصری ماہر و تجزیہ نگار نے تہران میں شام کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں منعقدہ اجلاس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کے کئی اہم ممالک شام کے نظام حکومت کے حامی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصری فوجی و تزویری تجزیہ نگار "طلعت مسلم" نے کہا: تہران میں شام کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس سے معلوم ہوتا کہ مغرب کو شام کے مسئلے کے بارے میں کوئی فیصلہ دینے سے قبل علاقے کے مؤثر ممالک کی رائے ضرور پوچھنی چاہئے ورنہ اس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکے گی۔انھوں نے کہا: شام کے مسئلے کے حل میں ایران کی موجودگی سے یہ پیغام ملتا ہے کہ صرف چـین اور روس ہی شامی حکومت کے حامی نہیں ہیں بلکہ دوسرے ممالک بھی شام کے حامی ہیں اور امریکہ اور اس کے حلیف ان ممالک کے کردار کو نظر انداز نہيں کرسکیں گے۔

.......

/169-110