ابنا: کلنٹن کا دورہ انقرہ ایسے عالم میں انجام پارہا ہےکہ وہائٹ ہاوس نے گذشتہ روز شام کی حکومت کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ وہائٹ ہاوس کے ذرائع نے کہا ہے کہ ہلیری کلنٹن کے دورہ انقرہ کا مقصد شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کی مدد کرنےکا جائزہ لینا ہے۔ یاد رہے امریکہ اور صہیونی ریاست کی سربراہی میں سعودی عرب، قطر اور ترکی، شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار فراہم کرہے ہیں جبکہ صہیونی ریاست ترکی میں شام کے خلاف دہشتگردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے انٹلجنس افسران دہشتگردوں کی کاروائيوں پر نگرانی کررہے ہیں۔ ادھر بوڑھے سامراج نے بھی شام میں حکومت کی تبدیلی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے شام کے دہشتگردوں کو تقریبا آٹھ ملین ڈالر کی مالی مدد دی ہے۔
........
/169