8 اگست 2012 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکریٹري نے کہا ہے کہ اسلامي بيداري نے امريکا اور صہيوني ریاست کو عالمي سطح پر الگ تھلگ کرکے رکھ ديا ہے.

ابنا: سعيد جليلي نے بغداد ميں عراق کے وزيراعظم نوري مالکي سے ملاقات ميں کہا کہ اسلامي بيداري نے اسلامي ملکوں کو بہترين موقع ديا ہے کہ وہ اپني طاقت ميں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ امريکا اور صہيوني ریاست کو زيادہ سے زيادہ الگ تھلگ کريں –ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري نے عراقي وزير اعظم سے ملاقات ميں کہا کہ دونوں ممالک بين الاقوامي تعلقات کے ميدان ميں اپني توانائيوں کا استعمال کرکے آزاد و خود مختار ملکوں کے لئے ايک مضبوط بلاک تشکيل دے سکتے ہيں –عراق کے وزيرا‏عظم نوري مالکي نے بھي اس ملاقات ميں کہاکہ نئے علاقائي اور عالمي حالات نے علاقے کے قديم اور روايتي سسٹم کو يکسر تبديل کرکے رکھ ديا ہے عراقي وزير اعظم نے کہاکہ تہران ميں تيس اگست کو ہونےوالا ناوابستہ تحريک کا سربراہي اجلاس دنيا کے آزاد و خود مختار ملکوں کي تقويت ميں موثر ثابت ہوگا - ايران کي اعلي قومي سلامتي کونسل کے سکريٹري سعيد جليلي لبنان اور شام کا دورہ کرنے کے بعد بدھ کو بغداد پہنچے ہيں.

.......

/169