8 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کی وزیر خارجہ آج ایران کے ایک روزہ دورے پرتہران پہونچیں گی-

ابنا: اس دورے میں پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر شام کے بحران پر مشاورتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ علاقے میں سلامتی کی صورتحال ، افغانستان کے امور اور نیٹو سپلائی کے معاملات پر پاکستان کے اقدامات کے بارے میں ایرانی حکام سے تبادلہ خیال کریں گی –اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ صدرمملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد سے بھی انکی ملاقات متوقع ہے –بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی دباؤ کو کم کرنے کی غرض سے اسے یہ پیغام دینا چاہتا ہے کہ پاکستان خطے میں تنہا نہیں ہے -

.......

/169