8 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن عابد فتاحی نے کہا ہے کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس کا انعقاد عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیاب ڈپلومیسی کی نشاندھی کرتا ہے۔

ابنا:  عابد فتاحی نے کہا کہ تہران میں ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس سے ایران کے خلاف مغرب کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائيں گے اور دنیا دیکھ لے گي کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑا اور بااثر ملک ہے۔ عابد فتاحی نے کہا کہ تہران میں ایک سو بیس ملکوں کی شرکت سے نہ صرف علاقے میں اسلامی بیداری کو استحکام ملے گا بلکہ عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن میں بھی بہتری آئے گي۔ تہران میں ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس چھبیس سے اکتیس اگست تک ہوگا۔ اس وقت ناوابستہ تحریک کا صدر مصر ہے۔

.......

/169