7 اگست 2012 - 19:30

مصر کي فضائيہ نے صحرائي سينا ميں سرحدي گارڈ کے خلاف حملہ کرنے والے مسلح افراد کے خفيہ ٹھکانوں پر بمباري کي ہے-

ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ مصري فضائيہ کي بمباري ميں بيس مسلح افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے ہيں- مصري فوج نے يہ کاروائي العريش کے علاقے ميں مصر اور مقبوضہ فلسطين کي سرحد پر واقع ايک چيک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے کے صرف دو دن کے بعد کي ہے-العريش چيک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے ميں مصر کے سولہ سرحدي گارڈ ہلاک اور سات ديگر زخمي ہوگئے تھے-مصر کے صدر محمد مرسي نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ آوروں کو اس اقدام  کي بھاري قيمت چکانا پڑے گي- مصر کي اخوان المسلمين اور فلسطين کي اسلامي مزاحمي تحريک حماس نے کہا ہے مصري سرحدي چيک پوسٹ پر ہونے والے حملے ميں اسرائيل کي حفيہ ايجنسي موساد ملوث ہے-اخوان المسلمين کے جاري کردہ بيان کے مطابق يہ حملہ اسرائيل کي جانب سے اپنے شہريوں کو صحرائے سينا کي جانب رفت آمد کے بارے ميں جاري کئے جانے والے نوٹس کے صرف چند دن کے بعد رونما ہوا ہے-

.....

/169