7 اگست 2012 - 19:30

برطانوي شہر برمنگھم ميں ايک اڑتاليس سالہ شخص نے بے روزگاري الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے ايمپلائيمنٹ اکسچينج کے سامنے خود سوزي کرلي.

ابنا: ورلڈ سوشلسٹ ويب سائٹ کے مطابق اس شخص کو جس کا نام ظاہر نہيں ہوسکا پوليس نے اسپتال ميں منتقل کرديا –
  اس سے پہلے پوليس نے موقع واردات پر  پہنچ کر مذکورہ شخص کو لگي آگ کو بھجايا -
کہا جارہا ہے کہ خود سوزي کرنےوالے شخص کي حالت ٹھيک ہے اور في الحال وہ خطرے سے پوري طرح باہر ہے –
ماہرين کا کہنا ہے کہ اس طرح کا ناخوشگوار اقدام اس معاشي کفايت شعاري کا براہ راست نتيجہ ہے جو برطانوي حکومت نے نافذ کررکھي ہے -
برمنگھم ميں خود سوزي کا يہ واقعہ ايک ايسے وقت ہوا ہے جب  ايک اور برطانوي شہري نے دو ماہ قبل بے روزگاري الاؤنس نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے اپني کلائي کاٹ لي تھي -

.......

/169