ابنا: برطانیہ کے انسانی حقوق کے اسلامی ادارے نے جو یوم قدس کی ریلی کا حامی ایک ادارہ ہے کہا ہے کہ اس نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی لندن میں یوم قدس کے پوسٹرس چسپاں کردئے ہیں جس سے صہیونی لابیاں چراغ پا ہوگئي ہیں۔ صہیونی لابیوں نے جو لندن کے سیاسی اور حکومتی حلقوں میں کافی اثر رکھتی ہیں انسانی حقوق کے اسلامی ادار ے کے خلاف یوم قدس کے حوالے سے پروپگينڈا شروع کردیا ہے۔
انسانی حقوق کے اسلامی ادارے کے سربراہ مسعود شجرہ نے کہا ہےکہ ہرسال ماہ مبارک رمضان میں صہیونی لابیاں انتھا پسند گروہوں کے ہمراہ مسلمانوں کے خلاف منفی اقدامات شروع کردیتی ہیں لیکن ان کے یہ اقدامات مسلمانوں کو یوم قدس کی عالمی ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں روک سکتے۔ قابل ذکرہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو روز قدس قرار دے کر آزادی فلسطین کی جدوجہد کو حیات تازہ عطا کی تھی اس دن ساری دنیا میں لوگ قدس اور ملت فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کرتے ہیں۔
.......
/169