ابنا: روس کی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے آج کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانے کا مقصد روسی افواج کے خلاف جذبات کو اکسانا ہے – انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ روسی افواج کےخلاف ایسے غلط پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں اور ماسکو نے اپنی افواج کے خلاف مخصوص افراد اور گروہوں کی نگرانی میں اس قسم کے تشہیراتی پروپیگنڈے کا تجربہ کیا ہوا ہے -روسی ذرائع ابلاغ نے مغربی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے آج بتایا کہ"فری سیرین آرمی" نے شام میں جاری لڑائی کے دوران ایک روسی جنرل کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے –روسی وزارت دفاع کے اس عہدیدار نے مزید کہا ہے کہ جنرل "ولاڈیمیر کوژییف" جنکے شام میں ہلاک ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے 2010میں ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور وہ اب ماسکو مین مکمل طور پر صحیح وسالم ہیں –دمشق میں روسی سفارتخانے نے بھی اس سے قبل شام میں روسی جنرل کے ہلاک ہونے کی تردید کی تھی -
.......
/169