7 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی لبنان اور شام کا دورہ مکمل کرکے آج بغداد پہنچے ہیں۔

ابنا: عراق کی قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے آج بغداد ایرپورٹ پر سعید جلیلی کا استقبال کیا۔ فالح فیاض نے اس موقع پر کہا کہ علاقائي بحرانوں کو حل کرنے میں ایران کا کردار کسی سےپوشیدہ نہیں ہے اور ایران علاقے کے ملکوں سے اچھے تعلقات کی بنا پر علاقائي بحرانوں بالخصوص شام کےبحران کو حل کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔ عراق کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ علاقائي مسائل کو حل کرنےمیں کوئي بھی ملک ایران کے کردار کو کم رنگ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عراق علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دیگر ملکوں بالخصوص شام کے امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے آج بغداد میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسامہ نجیفی سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہاکہ شام کا بحران گفتگو اور انتخابات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ دہشتگردوں کے لئے ہتھیار بھیجنے سے مزید حالات خراب ہونگے۔ انہوں نے شام میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی آج بغداد میں وزیر اعظم نوری المالکی اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

.......

/169