ابنا: سوئس کی سفیر کو شمالی امریکہ کے امور میں ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل "رضا زبیب" نے طلب کرکے ایرانی زائرین کے اغواء کے معاملے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج کا ریکارڈ کیا.
ایران کی وزارت خارجہ کے ڈائرکٹر جنرل "رضا زبیب" نے اس موقع پر شام میں مسلح گروپوں کی حمایت کرنے امریکی حکومت کی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ 48 ایرانی زائرین کے اغواء کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور توقع ہے کہ امریکہ دہشتگرد گروہوں میں اپنے اثر ورسوخ کا استعمال کرکے ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے فوری اقدام کرے –سوئس کی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ امریکی حکام کو اس معاملے پرایران کے احتجاج سے آگاہ کریں گی-ایک غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے کل دعوی کیا کہ تین ایرانی زائرین کو دہشتگردوں نے شہید کرکے خبردار کیا ہے کی شام کی حکومت کی جانب سے حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں مزید کئی زائرین کو قتل کردیں گے-
.......
/169