ابنا: تحریک جہاد اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ ان ذرائع ابلاغ کا مقصد اس تحریک کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے۔ اس بیان میں آيا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی کا مرکزی ہیڈکوارٹر اور میدان عمل فلسطین ہے تاہم بیرون فلسطین اس کی موجودگي ، کہ جو صرف سیاسی اور علامتی ہے ، کا مقصد اپنے رہنماؤں اور ان کی توانائیوں کا تحفظ کرنے اور اپنی ذمہ داریاں انجام دینے تک محدود ہے۔ تحریک جہاد اسلامی نے اس تحریک کے رہنماؤں کے بارے میں بعض سیکیورٹی رپورٹوں کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹیں صرف صہیونی ریاست کے فائدے میں ہیں اور ان سے استقامت کے لیڈروں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے دعوی کیا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل رمضان عبداللہ شلخ اور ان کے معاون نیز غزہ کے دیگر رہنماؤں نے ملاقات کرکے قاہرہ میں تحریک کا دفتر کھولنے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ ادھر تحریک حماس کے سینئررہنما خالد البطش نے تاکید کی ہے کہ حماس نے دمشق میں اپنے دفتر بند نہیں کئے ہیں بلکہ حماس کا ہیڈ کوارٹر دمشق ہی میں ہے۔
.......
/169