ابنا: اسلامی کمیشن برائے انسانی حقوق نے اسلامی انسانی حقوق اور کرامت انسانی کے دن کی مناسبت سے بیان جاری کیا ہے جس میں سعودی عرب اور بحرین سمیت اسلامی ملکوں میں جاری اسلامی بیداری تحریک کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا گيا ہے کہ بڑے افسوس کا مقام ہےکہ ان ملکوں میں انسانی حقوق کی جانب سے بے توجہی برتی جارہی ہے اور یہ بے توجہی عالمی سطح پر عالمی اداروں میں اور عالمی میڈیا میں بڑے واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
ایران کے اسلامی کمیشن برائے انسانی حقوق نے آل سعود کو دیگر ملکوں میں مداخلت کا ذمہ دار قراردیا اور کہا کہ آل سعود کی حکومت مغربی ملکوں کی ایما پر امت اسلامی کا اتحاد پارہ پارہ کرنے اور مختلف اسلامی ملکوں میں تشدد پھیلانے کی غرض سے یہ کام انجام دے رہی ہے۔ اس بیان میں عراق ، شام ، افغانستان اور دیگر اسلامی ملکوں میں تکفیری اور ديگر دہشتگردوں کی کارروائيوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ان دہشتگردانہ کارروائيوں میں ہزاروں بے گناہ افراد مارے جارہے ہیں اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی ہورہا ہے۔
.......
/169