2 اگست 2012 - 19:30

ماہ جولائی میں 20 شیعہ مسلمان شہید ہوئے جبکہ 9 مومنین فائرنگ کی مختلف واقعات میں زخمی ہوگئے۔

ابنا:

سندھجولائی کے مہینے میں سندھ کے شہر کراچی میں4 جبکہ نواب شاہ میں ایک شیعہ مومن دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ پورے ماہ میں 5 شیعہ مسلمان ناصبی ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ جبکہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں4 مومنین زخمی ہوئے۔ مختصر تفصیلات درج زیل ہے

شہید ہونے والوں کے نام:2 جولائی: حبیب حیدر2 جولائی: سید محمد ابراہیم جعفری (نواب شاہ)7 جولائی: قمر رضا14 جولائی: ابوتراب18 جولائی: یاور مہدی

زخمی ہونے والوں کے نام:15 جولائی: عرفان، ساجد رضا ،علی جاوید30 جولائی: اصغر ولد ریاض

پنجابجولائی کے مہنے میں صوبہ پنجاب میں 2 شیعہ مسلمانوں کو ملک و ملت کے دشمن دہشتگردوں نے اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے احمد یار اور قاسم علی کو مورخہ 11 جولائی کو زبح کردیا گیا۔ جبکہ صوبہ پنجاب سے پورے ماہ میں دو شیعہ مسلمانوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی جنہیں 28 جولائی کو جھنگ شہر میں نشانہ بنایا گیا، زخمی ہونے والے مومنین کے نام مہر اعظم اور ناصر عباس ہیں۔

گلگت بلتستانگلگت بلتستان میں جولائی کے مہینے میں 1 شیعہ مومن کو شہید کیا جبکہ 2 مومنین زخمی ہوئے۔ واقعہ یکم جولائی کو پیش آیا جب بسین کے مقام پر دوکان میں بیٹھے 3 مومنین پر کالعدم سپاہ صحابہ (قاضی نثار گروپ) کے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 مومن صفدر ولد محمد حسن شہید جبکہ عمران ، شعیب زخمی ہوئے۔

خیبر پختون خواہجولائی کے مہینے میں 4 شیعہ مسلمان سعودی ریال خور دہشتگردوں کا نشانہ بنے جن میں ایک 14 سالہ بچی بھی شامل تھی۔ جن کی مختصر تفصیل درج زیل ہے۔

18 جولائی کے دن کوہاٹ کے مقام علی زئی روڈ پر ایک وین کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 مومنین شہید ہوئے اس کے بعد 25 جولائی کو پشاور شہر میں ایک امام بارگاہ میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 14 سالہ شیعہ مومنہ نرجس بی بی شہید ہوگئیں۔

بلوچستانپاکستان کا سب سے حساس ترین مقام اور ملت تشیعُ کے لیے سب سے زیادہ غیر محفوظ علاقہ سمجھے جانے والا صوبہ بلوچستان میں 8 شیعہ مسلمانوں کو کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ ان 8 میں سے 1 مومن کو ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد میں نشانہ بنایا گیا جبکہ 7 مومنین کو شہر کوئٹہ میں دہشتگردوں نے شیعہ نسل کشی کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پورے ماہ میں ایک شیعہ مومن کو زخمی بھی کیا گیا۔ مختصر تفصیلات درج زیل ہے۔

شہید ہونے والوں کے نام4 جولائی: محمد یاسین8جولائی : محمد رمضان10 جولائی: عبدالرشید بابر11 جولائی : سید حسیب زیدی ،علامہ نور علی12 جولائی : رحمت علی26 جولائی : محمد ولد محمد تقی28 جولائی : نور علی28 جولائی : قادر بخش (اوستہ محمد)

زخمی ہونے والوں کے نام24 جولائی : سید ابرار

—جولائی کے مہینے میں پورے پاکستان میں20 شیعہ مومنین کو فرقے کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ہوئی۔ جبکہ 9 مومنین مختلف واقعات میں زخمی ہوئے۔

حکومتی، سکیورٹی اور عدلیہ کے چیمپین شیعہ نسل کشی پر بلکل خاموش نظر آئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں میں موجود شیعہ نمائندگان اور خود ملت تشیعُ کے زمہ دار بھی بہتر طریقے سے اس مسئلے پر اپنی زمہ داریاں نہیں نبھاپائے۔

گزشتہ 11 ماہ میں 337 شیعہ مسلمان فرقے بنیاد پر کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوچُکے ہیں مگر ان شہیدوں کے قاتلوں میں سے ایک بھی دہشتگرد کو سزا نہیں ملی۔ جو پاکستان کی ایوارڑ یافتہ عدلیہ کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے

ستمبر 46شہیداکتوبر 18شہیدنومبر 11شہیددسمبر 14شہیدجنوری 57شہیدفروری 68شہیدمارچ 28 شہیداپریل 21 شہیدمئی 22 شہیدجون 32 شہیدجولائی 20 شہید——————–ٹوٹل: 337——————–

.......

/169