2 اگست 2012 - 19:30

افغانستان کے سيکورٹي اداروں نے دارالحکومت کابل پر طالبان کے حملے کي کوشش ناکام بنانے کا دعوي کيا ہے۔

ابنا: افغانستان کے محمکہ قومي سلامتي کے ترجمان لطف اللہ مشعل نے اس خبر کي تصديق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دارالحکومت پر حملے کي کوشش کرنے والے طالبان عناصر کے ساتھ شديد جھڑپ کے دوران کم از کم آٹھ طالبان کو ہلاک کرديا گيا ہے۔

رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئي جب راکٹوں اور خودکش جيکٹوں سے ليس طالبان کے ايک گروپ نے مشرق کابل کے علاقے پل چرخي ميں ايک عمارت پر قبضہ کرليا- يہ جھڑپ سات گھنٹے تک جاري رہي جس کے دوران آٹھ طالبان کو ہلاک کرديا گيا۔رپورٹ ميں افغان سيکورٹي فورس کے جاني نقصان کے بارے ميں کچھ نہيں بتايا گيا-  لطف اللہ مشعل نے بتايا کہ مذکورہ عمارت سے باردو سے بھري ايک گاڑي بھي برامد ہوئي ہے۔کابل پر حملے کي يہ کوشش ايسے وقت ميں کي گئي ہے جب نيٹو نے افغانستان ميں طالبان کے بڑھتے ہوئے حملوں پر تشويش کا اظہار کيا ہے۔نيٹو کے مطابق روان سال کي دوسري سہ ماہي کے دوران افغانستان ميں غيرملکي فوجوں کے خلاف حملوں ميں گيارہ في صد اضافہ ہوا ہے۔

.......

/169