1 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ دنیا میں امن واستحکام کے تحفظ کےلئے حساس علاقوں میں طاقت کا توازن ہونا چاہئیے.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے اپنے چینی ہم منصب "چنگ گانگ" کی ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین دنیا کے دو بڑے اور با اثر ممالک ہیں جنکے درمیان اچھے اور اسٹرٹیجیک تعلقات کے پیش نظر دنیا کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال اور مشوروں میں مزید اضافے کی ضرورت ہے –رامین مہمان پرست نے دنیا کی موجودہ صورتحال میں عام ڈیپلومسی کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کے تحقق میں ذرائع ابلاغ کے کردار کو مؤثر قرار دے کر دونوںممالک کے میڈیا کے تعاون پر تاکید کی – ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ دونوں ممالک کے سیاسی ، ثقافتی ،اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع میں مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں –ملاقات میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کو چین کےلئے بڑی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑارونق آیا ہے  -انہوں نے دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنے میں میڈیا کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ذرائع ابلاغ کا موجودہ نظام غیر منطقی ہے اور ترقی پسند ممالک کواس نظام میں تبدیلی لانے کےلئے کردار ادا کرنا چاہیئے –اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست، ذرائع ابلاغ کے ایک وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں -

......

/169