ابنا: کراچی ... کانفرنس کی صدارت انچارج فلسطین انتفاضہ کانفرنس ایران کے ڈاکٹر شیخ الاسلام نے کی - اس موقع پر حزب ا۔۔۔ لبنان کے رہنما و سربراہ قدس ایسوسی ایشن حزب ا۔۔۔ ڈاکٹر حیدر دقماق اور انچارج سیاسی امور حزب ا۔۔۔ ڈاکٹر احمد ملک مہمانان خصوصی تھے –
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج فلسطین انتفاضہ کانفرنس ایران اور بين الاقوامي القدس کميٹي کے چيئرمين ڈاکٹر شیخ الاسلام نےکہا کہ صہيوني سامراج کمزور اور اکيلا ہوتا جا رہا ہے، بہت جلد فلسطين آزاد ہوگا اور مہاجرين واپس اپنے گھروں کو جائيں گے، جمہوريت کے علم بردار ممالک اگر فلسطين ميں جمہوري انتخابات کروانا چاہتے ہيں تو ہم ان پر يہ بات واضح کر دينا چاہتے ہيں کہ يہودي اور عيسائي بھي ہمارے ساتھ ہيں، ہماري مزاحمت جاري رہے گي، اسرائيل کو تسليم کرنے کا مطالبہ عالم اسلام سے غداري ہے-
کانفرنس سے قدس ايسوسي ايشن لبنان کے انچارج ڈاکٹر حيدر دقماق، مجلس وحدت مسلمين کے جنرل سيکرٹري علامہ ناصر عباس، ورلڈ مينارٹي الائنس کے رہنما جے سالک، جمعيت علمائے پاکستان نوراني گروپ کے رہنما اور فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کي سرپرست کميٹي کے ممبر قاضي احمد نوراني نے بھي خطاب کيا -
.......
/169