31 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان اور پاکستان کے مابین لائن آف کنٹرول کے سامبا سیکٹر میں ایک خفیہ سرنگ کے ملنے سے ان ممالک کے درمیان نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے –

ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس سرنگ کی موجودگی پر حکومت ہندوستان کی جانب سے پاکستان سے احتجاج کے بعد اب ہندوستانی فوج نے خفیہ سرنگ کے فوٹو گراف اور دیگر ثبوت پاک رینجرز کے حوالے کر دیئے –

اس خفیہ سرنگ کا پتہ چلنے کے فورا بعد لائن آف کنٹرول  کے آر ایس پورہ کی اوتاوی پوسٹ پر پاکستانی رینجرز کے ساتھ بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ فلیگ میٹنگ میں بی ایس ایف نے اس خفیہ سرنگ کے فوٹو گراف اور دیگر ثبوت بھی پاکستان حکام کے حوالے کئے۔

ہندوستان کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر پاکستانی حکام کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تاہم اس خفیہ سرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

........

/169