ابنا: اسلامی بیداری کے اسٹال میں تیونس، مصر، یمن اور لیبیا کے حالات کا علامتی طور پر مشاہدہ کیا جاسکتا ہے جبکہ بحرین اور شام کے موجودہ حالات کی بھی منظر کشی کی گئي ہے۔ یہاں آپ اسلامی بیداری کے اھداف اور اسلامی ملکوں میں ڈکٹیٹر حکومتوں کی تاریخ نیز اسلامی بیداری کے واقعات سے آشنا ہوسکتے ہیں۔ یہاں پر تیونس میں خود سوزی کرنے والے نوجوان محمد بوعزیزی کا ٹھیلہ بھی دیکھا جاسکتا ہے جس نے خود سوزی کرکے اسلامی بیداری کا چراغ روشن کیا تھا۔ اس کےعلاوہ مصر کے التحریر اسکوائر پر جلی گاڑی بھی یہاں دیکھی جاسکتی ہے جو کہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے سامنے احتجاج کی ایک اہم نشانی ہے۔ قرآن کی عالمی نمائش میں فلسطین کا بھی اسٹال ہے جس مین فلسطینی مزاحمت اور استقامت کی تصویر کشی کی گئي ہے۔ یاد رہے تہران میں ہرسال قرآن کریم کے تعلق سے عالمی نمائش منعقد ہوتی ہے جو ماہ مبارک رمضان میں جاری رہتی ہے۔ یہ نمائش اپنی نوعیت کی ایک بے نظیر اور عدیم المثال نمائش ہے۔ .......
/169