ابنا: دہشتگردوں نے بغداد میں انسداد دہشتگردی کے ہیڈکوارٹر پرقبضہ کرنے کی غرض سے اندلس اسکوائر میں ایک ساتھ دو کار بم دھماکے کئے جس میں انیس افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس کے بعد پولیس اور فوج سے دہشتگردوں کی جھڑپیں شروع ہوگئيں جو پانچ گھنٹوں تک جاری رہیں جس میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سکیورٹی فورس نے دہشتگردوں کو ہلا ک کرے انسداد دہشتگردی ہیڈ کوارٹر پر دوبارہ قبضہ کرلیا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ عراقی سکیورٹی فورس نے چھے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب قطر اور امریکہ عراق میں جاری دہشتگردی کی بھرپور حمایت کررہے ہیں۔ سعودی عرب نہ صرف عراق میں بلکہ پاکستان، افغانستان، چیچنیا، یمن اور لبنان و شام میں دہشتگردوں کی بھرپور حمایت کررہا ہے۔ .......
/169