28 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کےاراکین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیاہےکہ شام کی حکومت اورقوم بشار اسد کوبرطرف کرنےکےلئے غیروں کی مداخلت کامنہ توڑ جواب دے۔

ابنا: ایران کےاراکین پارلیمنٹ نے آج ایک بیان میں شام کی حمایت پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ شام کی حکومت اورقوم ، شام میں منہ زور طاقتوں کی مہم جوئی اوراغیارکی مداخلت کامنھ توڑ جواب دے۔
ایران کےاراکین پارلیمنٹ کےبیان میں آیاہے کہ شام میں انتہاپسند گروہوں، آمرانہ عرب حکومتوں، اسرائیل اورمغرب کی سازشوں کی ناکامی یقینی ہے اورشام کےعوام کوجان لیناچاہئےکہ استقامت، سازشوں کوناکام بنادےگی اوراس کانتیجہ حتمی کامیابی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کےبیان میں آیاہےکہ چونکہ شام  صیہونیزم مخالف محاذ کی فرنٹ لائن پرہے اس لئے سازشوں اوردشمنی کاسامناکررہاہے۔

...........

/169