ابنا: پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیر الاسلام واشنگٹن میں سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پٹریاس سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے اور خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے ساتھ پاک افغان سرحد پر جاری خفیہ معلومات کے تبادلے کو مؤثر بنانے پر تبادلہ خیال ہوگا۔توقع ہے کہ اس دورے میں امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے بھی پاکستان اور امریکہ کے انٹیلی جنس سربراہوں کے مابین بات چیت ہوگی – بعض ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کئے جانے کی توقع ہے –
.......
/169