ابنا: کوئٹہ امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ ماہ مبارک رمضان ہدایت و تقویٰ اور پاکیزگی نفس کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں مسلمان روزے کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دل کو بغض، کینہ، حسد، لالچ، تکبر، ریاء اور دیگر قلبی بیماریوں سے نجات دلاتا ہے اور یہی سبب بنتا ہے، کہ انسان حق کو سمجھ سکے اور باطل سے دوری اختیار کرے۔ انسان ان بیماریوں سے نجات حاصل کئے ہوئے بغیر باطل سے دوری حاصل نہیں کرسکتا۔علامہ سید ہاشم موسوی نے میانمار (برما) کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پر امریکی اور بدھ مت گڑھ جوڑ کی مذمت کی اور اس سلسلے میں اکثر مسلم حکمرانوں کی خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، کہ ہمارے مجتہدین کے علاوہ اکثر مسلمان حکمران اس سلسلے میں خاموش ہے۔ انہوں گزشتہ دنوں شاوکشاہ روڈ پر حملہ آوردہشت گرد کو فی النار کرنے پر سید ابراحسین اور علی اکبر کو خراج تحسین پیش کیا اور انکی شفایابی کیلئے خصوصی دعابھی کی۔علامہ نے کہا، کہ راجہ ناصر عباس جعفری کی صوبہ بدری اور گرفتاری کے احکام کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی جانب سے واپس لینے کے فیصلے کو مومنین گلگت بلتستان کی شجاعت کاثبوت قرار دیا۔ مومینن کے اتحاد کو سراہا اور قابل تقلید قراردیا۔ انہوں نے معاشرے میں قرآنی اور اسلامی احکامات کے غلبے کیلئے اپنی نفس کی اصلاح اور معاشرے میں منظم انداز میں اصلاحی کاموں کو ضروری قرار دیا۔
.......
/169