ابنا: کراچی کے مختلف علاقوں نیوکراچی سیکٹرفائیو سی ون ، رزاق آباد، پرانا گولیمار، قیوم آباد کے سیکٹر اے اور سپر ہائي وے ٹول پلازہ کے قريب آج ہونیوالے فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ منگھوپير کنواري کالوني ميں فائرنگ سے زخمي ہونا والا پوليس کانسٹيبل اسپتال ميں دم توڑ گيا –ادھر کالعدم تحريک طالبان کا ایک رکن بھی پوليس مقابلے ميں مارا گيا- پولیس کے مطابق منگھوپير ميں تحريک طالبان کا رکن خطاب محسود پوليس مقابلے ميں ہلاک ہوگیا- خطاب محسود قتل کي کئی وارداتوں ميں ملوث تھا.
.......
/169