27 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان نے ایک بار پھر امریکی ڈرون حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے –

ابنا: اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں متعین پاکستان کی سفیر "شیری رحمان " نے وہا‏ٹ ہاؤس کےجنگی امور کے مشیر  "ڈگلاس لوت " سے ملاقات میں امریکی حکومت سے پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا –پاکستان کی سفیر "شیری رحمان " کا یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ جب آئندہ ہفتہ پاکستان اور امریکہ کے انٹیلی جنس عہدیداروں کے مابین ڈرون حملوں کے مسئلے پر مذاکرات کی توقع ہے –پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے"آئی ایس آی" کے سربراہ ظہیر الاسلام آئندہ ہفتہ واشنگٹن میں "سی آی اے " کے سربراہ ڈیویڈ پٹریاس سے ملاقات کریں گے –پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈرون حملوں کے باعث جن میں ہزاروں پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں اس ملک میں امریکہ کے خلاف نفرت میں شدید اضافہ ہوا ہے -

.......

/169