26 جولائی 2012 - 19:30

ايران کي ہلال احمر سوسائٹي نے ميانمار کے مسلمانوں کو انسان دوستانہ امداد پہنچانے کے لئے اپني آمادگي کا اعلان کيا ہے۔

ابنا: ہلال احمر سوسائٹي نے ميانمار کي ريڈکراس سوسائيٹي کے نام ايک خط کے ذريعے اعلان کيا ہے کہ وہ روہنگيا مسلمانوں کو امداد پہنچانے کے لئے پوري طرح تيار ہے۔ہلال احمر سوسائٹي ايران کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائريکٹر پويا حاجيان نے ميانمار کے مظلوم مسلمانوں کي مشکلات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کي تنظيم روہنگيا مسلمانوں تک امداد رساني کے لئے لازمي اقدامات کر رہي ہے۔انہوں نے مسلمانوں کے قتل عام کے بارے ميں سامنے آنے والے اعداد و شمار کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کيا کہ اب تک صحيح اعداد وشمار موصول نہيں ہوپارہے ہيں۔

.......

/169