26 جولائی 2012 - 19:30

اقوام متحدہ میں روس کےمستقل نمائندے ویٹالی چورکین نے اعلان کیاہےکہ اگرامریکی حکومت شام کےسلسلےمیں اپنےاقدامات کوجاری رکھےگی تو اس ملک کی صورت حال مزیدخراب ہوگي اوراس کاانجام ہولناک ہوگا۔

ابنا: ویتالی چورکین نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کےحالات پرگفتگوکرتےہوئےکہاکہ شام کےسلسلےمیں امریکہ اوربعض یورپی ممالک نےپہلےہی سےجوپالیسی اختیارکررکھی ہے اس کانتیجہ صرف اس ملک میں حالات مزیدخراب ہونےکی صورت میں سامنےآئےگا اوراس طرح کےاقدامات کےالمناک نتائج کی ذمہ داری ہم سب پرعائد ہوگي ۔
چورکین نےاعلان کیاکہ روس نےچند روزپہلےاقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری سے کہہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی مبصرین کےساتھ اپنےتیس فوجی مبصرشام بھیجنےکےلئےتیارہے۔
انھوں نےکہاکہ روس آئندہ بھی شام کےتنازعےکےحل کےلئے بین الاقوامی فیصلوں میں مدد کےلئےتیارہے۔

.......

/169