25 جولائی 2012 - 19:30

انتہاپسندصہیونیوں کےہاتھوں مسجدالاقصی کی بےحرمتی اورایک امام جماعت کی گرفتاری کےبعدشہرقدس میں فلسطینیوں اورصہیونیوں کےدرمیان شدیدجھڑپيں شروع ہوگئي ہيں۔

ابنا: فلسطینی نیوزایجنسی سماء کی رپورٹ کےمطابق انتہاپسندصیہونیوں کےایک گروہ نے آج صبح صیہونی فوجیوں کی مدد سےمسجدالاقصی پرحملہ کیا اور اس مقدس مقام کی توہین کرتےہوئے فلسطینی نمازیوں کوباہرنکال دیااور ایک امام جماعت کوگرفتارکرلیا۔ عینی شاہدین کاکہنا ہےکہ صہیونیوں کےاس اقدام کےبعد کفرعقب، قلندیا، اور راس العامود علاقوں میں فلسطینی جوانوں اورفوجیوں کےدرمیان شدیدجھڑپیں شروع ہوگئيں ابھی تک کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہيں ملی ہے۔صہیونی فوجی تقریبا ہرروز فلسطینی علاقوں میں یلغارکرکے فلسطینیوں کوشہید، زخمی اورگرفتارکرتےرہتےہیں۔

.......

/169