25 جولائی 2012 - 19:30

خار… باجوڑ ايجنسي کي تحصيل سالار زئي کے ہيڈکوارٹرز پشت بازار ميں بازار ميں دھماکا ہو اہے جس کے نتيجے ميں ہونے والي ہلاکتوں کي تعداد8ہو گئي ہے جبکہ21افراد زخمي ہيں.

ابنا: بتايا گيا ہے کہ دھماکا پشت بازار ميں رش کے وقت ہوا جس سے ايک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمي ہو گئے. زخميوں کو ہيڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کيا گيا. دھماکے سے 5دکانيں بھي تباہ ہو گئيں. دھماکے کي جگہ پر سيکيورٹي فورسز نے علاقے کو گھيرے ميں لے ليا ہے جبکہ مقامي افراد نے تاحال اپني مددآ پ کے تحت امدادي کارروائيوں ميں حصہ ليا .پوليٹکل انتظاميہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خيز مواد ايک ٹرک ميں رکھا گيا تھا جسے تباہ کر کے دھماکا کيا گيا.

.......

/169