23 جولائی 2012 - 19:30

امریکی بحریہ کی جانب سے ایک ہندوستانی ماہیگیر کےہلاک ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہو‏‏‏ئے ہندوستان کے شہر چنئی میں سینکڑوں افراد نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے دھرنا دیا –

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق ریاست ٹامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں سی پی آئی (ایم) کی جانب سے امریکی بحریہ کی جانب سے ہندوستانی ماہیگیروں کی کشتی پر فائرنگ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا – اس موقع پر مظاہرین نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا جبکہ  پولیس نے سی پی آئی (ایم) کی ٹامل ناڈو یونٹ کے سکرٹری سمیت 150 کارکنوں کو گرفتار کیا جن میں 36 خواتین بھی شامل ہیں-یاد رہے گذشتہ ہفتہ دبئی کے ساحل پر ہندوستانی ماہیگیروں کی کشتی پر امریکی جہاز کی فائرنگ میں ایک ماہیگیر ہلاک اور 3 دیگر زخمی ہوگئے تھے -

.......

/169