ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے ۲۳۲اراکین نے میانمازکے مسلمانوں کے قتل عام اوریورپ کی شہہ پرشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے مسلمان ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بارے میں اپنی انسانی اوردینی ذمہ داری پرعمل کریں۔ایرانی پارلیمنٹ کے اس بیانیے میں میانمارمیں ہونے والے ہولناک واقعات کہ جس کی وجہ سے کئی بے گناہ انسانوں کا خون بہایا گیاہے، کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات پرخاموشی سے انسانی حقوق کا دعوی کرنے والوں کی کلی کھل گئی ہے۔اس بیانیے میں مزید آیا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ عالمی استکباروں اوریورپ کی آلہ کار آرگنائزیشنز نے مسلمانوں کے قتل عام پرچپ سادھ رکھی ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے عالمی استکبار اورصیہونی حکومت کی حمایت کے ذریعے شام میں لوگوں کے قتل عام کی بھی مذمت کی ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے عالمی برادری،ہیومن رائٹس کی آرگنائزیشنز اوراسلامی ممالک سے امید کی جاتی ہے کہ وہ اس قسم کے غیرانسانی اقدامات کی بھرپورمذمت کریں۔
.......
/169