22 جولائی 2012 - 19:30

بریگیڈیئر "مناف طلاس" کچھ عرصہ قبل بیرون دورے پر چلے گئے تو آل سعود و آل ثانی کے تشہیری ذرائع سمیت مغرب و اسرائیل کے ذرائع نے بھی کافی شور مچایا اور دعوی کیا کہ وہ شام سے بھاگ کر حکومت مخالف باغیوں میں شامل ہوگئے ہیں لیکن وہ اتوار (22 جولائی) کو اپنے والد (اور سابق وزیر دفاع) مطفی طلاس کے ہمراہ دارالحکومت دمشق واپس آگئے اور دشمنوں کی تشہیری مہم ناکام ہوگئی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق، مناف طلاس اپنے والد کے ہمراہ ملک واپس آگئے ہيں جبکہ مخالفین نے کہا تھا کہ وہ شام دشمن قوتوں سے جاملے ہیں۔ یاد رہے کہ دمشق کے نواح میں کئی علاقوں سے دہشت گردوں کو مار بھگایا گیا ہے ان میں سے درجنوں مارے گئے ہیں اور سینکڑوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور عراق، ترکی اور اردن کے سے ملنے والی شامی سرحدوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے ہيں اور سرحدی راستوں پر افواج کا مکمل کنٹرول ہے۔

تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:

وہابی دعوت؛ حضرت زینب (س) کا حرم منہدم کیا جائے

.......

/169