ابنا: افغانستان میں نیٹو ہائی کمان نے اپنےتین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے -نیٹو نے اس حوالے سے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ نیٹو کے تین فوجی افغانستان کے مشرق میں دو الگ الگ حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں – اس بیان میں ان فوجیوں کی شہریت اور حملے کی تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے - رواں سال2012 کے آغاز سے ابتک نیٹو کے 247 فوجی ، طالبان گروہ کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں جن میں اکثر امریکی فوجی ہیں.
........
/169