ابنا: ہرات کی صوبائي کونسل کے رکن نےآج کہا کہ امریکی فوجیوں نے حاجی امیر کے گھر کو تباہ کرنے بعد انہیں گرفتار کرلیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکتا ہےکہ حاجی امیر کو کس وجہ سے گرفتار کیا گيا ہے۔ حاجی امیر کی گرفتاری کے بعد اسکے فوجی مخالفیں کی صفوں میں شامل ہوگئے۔ امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ افغانستان کے رہائشی علاقوں پر حملہ نہیں کرے گا۔ادھر اطلاعات ہیں کہ طالبان نے افغانستان کے ایک سکیورٹی عہدیدار کو قتل کردیا ہے۔ ہرات کے پولیس چیف نے اعلان کیا کہ مغربی شہر گذرہ کے سکیورٹی چیف کو قتل کردیا گيا ہے.
.......
/169