21 جولائی 2012 - 19:30

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی چار افراد مختلف تشدد آمیز واقعات میں مارے گئے ہیں۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں آج تشدد آمیز واقعات میں چار شہری مارے گئے۔ پاکستان کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے پانچ مہینوں میں کراچي میں جاری تشدد آمیز واقعات میں سات سوچالیس افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں ایک سو سات سیاسی رہنما اور کارکن بھی شامل ہیں۔ پاکستان کا اقتصادی مرکز کراچی کئي برسوں سے قومی اور سیاسی فسادات کا شکار ہے اور حکومت شہر میں جاری تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ گزشتہ برس کراچی میں ہونے والے تشدد میں ایک ہزار سات سو افراد مارے گئے تھے۔

.......

/169