ابنا: بحرين کي ڈيموکريٹک پارٹي کے رہنما حسن محمد مرزوق نے بتايا ہے کہ آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے ماہ رمضان کے آغاز پر ہي بحرين کے قصبوں اور ديہاتوں پر حملہ کرکے بے گناہ شہريوں کے خلاف زہريلي گيسوں کا استعمال کيا ہے –انہوں نے کہا کہ حکومت کے سيکورٹي اہلکار پوري بربريت کا مظاہرہ کرکے اپنے جائز مطالبات پيش کرنے والوں پر حملے کررہے ہيںبحرين کي ڈيموکريٹک پارٹي کے رہنما کا کہنا تھا کہ آل خليفہ حکومت کے نزديک شيعہ اور سني مسلمانوں کے درميان کوئي فرق نہيں ہے اس نے بہت سے سني نوجوان انقلابيوں کو بھي اپنے ظلم وستم کا نشانہ بنايا ہے-انہوں نے کہا کہ اب يہ بات ثابت ہوگئي ہے کہ بحرين کا انقلاب کسي خاص فرقے يا مذہب سے تعلق نہيں رکھتا بلکہ بحرين کے عوام کا انقلاب ملک ميں جمہوريت اور آزادي کے لئے ہے –بحرين کے عوام کا پرامن انقلاب گذشتہ برس فروري سے جاري ہے جس کے دوران سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے بہت سے بحريني شہريوں کو شہيد زخمي اور گرفتار کيا ہے –
.......
/169