ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی ممالک کے سربراہوں اور اسلامی تعاون تنظیم ، او آئي سی ، کے سیکریٹری جنرل کو رمضان المبارک کے آغاز کی مناسبت سے مبارک بادی کا الگ الگ پیغام ارسال کیا ہے۔اس پیغام میں ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں اقوام ، خاص طور سے ، مسلم اقوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد اور محبت و اخوت اور دنیا میں پائيدار امن و سلامتی میں فروغ نیز ظلم و امتیازی رویہ کا خاتمہ دیکھنے میں آئے گا۔ اس پیغام میں آیا ہے کہ قومیں اس ماہ مبارک میں قرآن مجید اور رسول اکرم (ص) کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ترقی پیش و رفت اور پائيدار امن و سلامتی میں فروغ کے راستے پرگامزن رہیں گی اور تمام اقوام ، خاص طور سے ، مسلمان اقوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد اور محبت و اخوت پیدا ہوگي۔
.......
/169