18 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے وزیر اعظم راجہ پرويز اشرف پاک ،افغان،برطانيہ سہ فريقي مذاکرات ميں شرکت کرنےکےلئے ايک روزہ دورے پر آج کابل پہنچ گئے-

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق راجہ پرويز اشرف اپنے دورہ کابل کےموقع پرپاکستان کے نئے سفارت خانے کا افتتاح بھی  کريں گے-پاکستان کے وزیر اعظم نے  کابل پہنچنے پر اپوزيشن جماعتوں کے اتحاد نينشل فرنٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی –کابل میں پاکستان ،افغانستان اور برطانيہ کے درميان یہ  پہلے سہ فريقي مذاکرات ہيں. افغان صدر کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں  سہ فريقي تعلقات،علاقائي سيکيورٹي دہشت گردي کے خلاف جنگ اورافغان امن عمل پر بات چيت ہوگي-واضح رہے کہ برطانيہ کے وزير اعظم ڈيوڈ کيمرون بھی پاک ،افغان،برطانيہ سہ فريقي مذاکرات ميں شرکت کے غرض سے کابل پہنچے ہيں -...../169