17 جولائی 2012 - 19:30

افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبہ سمنگان میں نیٹو ٹینکروں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی –

ابنا: طالبان گروہ کے ایک ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے آج کہا کہ اس گروہ کے افراد نے گزشتہ رات نیٹو کے ایک ٹینکر میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا جس کے پھٹنے سے 22 دیگر ٹینکرز تباہ ہوگئے –مذکورہ ٹینکر ازبکستان سے افغانستان کے شمال کے علاقے جارہے تھے-اس سے قبل صوبہ سمنگان کے پولیس سربراہ خلیل اندرابی نے نیٹو کے ٹینکروں کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے میں نیٹو کےلئے ایندھن لے جانیوالے 18 ٹینکرز تباہ ہوئے -

.......

/169