ابنا: ایک ہزار شر پسند صہیونیوں نے آج قدس کے غاصب فوجیوں کی حمایت سے غرب اردن میں بارگاہ حضرت یوسف علیہ السلام پرحملہ کرکے اس مقدس روضے کی بے حرمتی کی ہے۔ نبی اللہ حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر نابلس شہر میں ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ صیہونی رکن پارلیمنٹ نے عیسائیوں کی مقدس کتاب انجیل کی بے حرمتی کی ہے۔صیہونی پارلیمنٹ کے رکن میخائيل بن اری نے انجیل مقدس کو پارہ پارہ کرکے کہا ہےکہ انجیل گذشتہ صدیوں میں قوم یہود کی بدبختی کا سبب رہی ہے اور اسی کتاب مقدس کی وجہ سے یہودیوں کا قتل عام ہوا ۔اس صہیونی رکن پارلیمنٹ نے انجیل مقدس کو شرمناک قرار دے کر پھاڑ دیا۔
اطلاعات ہیں کہ شہر پسند صہیونیوں نے کل دوپہر کو حومش کالونی کے نزدیک فلسطینیوں پر حملے کرکے چار فلسطینیوں کو اغوا کرلیا تاہم انہیں زد و کوب کرنےکے بعد رہا کردیا۔ قابل ذکر ہے صیہونی کالونیوں کے شر پسند عناصر صہیونی فوج کی حمایت سے فلسطینیوں پرحملے کرتے رہتے ہیں جس میں فلسطینیوں کا بے پناہ نقصان ہوتا ہے اور فلسطینی انتظامیہ صہیونی حملوں کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کرتی بلکہ خاموش تماشائي بنی رہتی ہے۔
.......
/169