ابنا: شین ہوا خبررساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے ہائی کمان نے آج ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ نیٹو کا ایک ہیلی کاپٹر مغربی افغانستان میں گرگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوۓ اس بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں.ہر چند کہ طالبان نے ابھی تک کسی ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران طالبان نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں نیٹو کے کئی ھیلی کاپٹروں کو مار گرایا ہے –نیٹو نے ایک الگ بیان میں افغانستان کے مشرق میں اپنے ایک اور فوجی کی بھی ہلاکت کی تصدیق کی جسکی شہریت کے بارے میں کچھ نہیںکہا گیا -رواں سال 2012 سے اب تک افغانستان میں 240 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوۓ جن میں 178 امریکی فوجی ہیں-
.......
/169