16 جولائی 2012 - 19:30

عراقی ذرائع نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب دو عراقی صحافیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی.

ابنا: شام کے ساتھ ملنے والی عراقی سرحدی علاقہ الولید کے اعلی پولیس آفیسر عبدالباسط الحلو نے اس حوالے سے کہا کہ علی جبور الکعبی اور فلاح طہ جنہیں ہفتہ کے روز دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں فائرنگ اور چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا عراقی صحافی تھے اور ان کی میتیں پیر کے روز الولید بارڈ ر سے عراق منتقل کر دی گئیں -الحلو کے مطابق ان دو عراقیوں کے پاس عراقی پریس کلب کی رکنیت کے کارڈ بھی تھے.

.......

/169