16 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ترقی وپیشرفت کی راہ میں ایرانی قوم کو روکنے کےلئے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ثابت ہونگی.

ابنا: صدرمملکت ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے آج تہران میں لوکوموٹیو بنانے کے پہلے ایرانی فیکٹری کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ایرانی قوم دشمن طاقتوں کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کا راستہ جاری رکھے گی.

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے لوکوموٹیو بنانے کے پہلے ایرانی فیکٹری کے افتتاح کو ایرانی قوم کےلئے باعث فخر قراردیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی ماہرین اپنے ملک کو بنانے میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں-ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے ایران کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم برسہا برس طبیعیات ، ریاضیات ،نجوم ،اخلاقیات،وحدانیت اور دوسرے علوم میں دنیا کا علمبردار رہی ہے -

.......

/169